جماعت اسلامی ہند کی مہم مسلم پرسنل لا بیداری مہم کی مولانا محمد ارشاد
قاسمی سرپرست جمعیۃ العلماء مغربی دہلی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کراتے ہوئے تمام مسلمانوں سے تعاون کی اپیل کی ہےاور انہوں نے اس موقع سے
کہا کہ ہندوستان کی سرزمین کو وہ وقت بھی یاد ہے جب فرنگی حکومت نے ہمارے
مذہبی امور اللہ کے نازل کردہ قانون میں مداخلت کی کوشش کی تو اس وقت علماء
کرام نے ملک گیر سطح پر اپنا احتجاج
درج کرایا اور پورے شدو مد کے ساتھ
دین اسلام کی تعلیمات کو بچانے کے لئے سینہ سپرہو گئے تھے۔نتیجہ 1937میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ قائم ہوا اور مسلمانوں کے مسائل اس کے تحت حل کئے جانے لگے ۔آج افسوس تو اس بات پر ہے کہ ہم مسلمان مسلم پرسنل لاء کی وقفیت ہی نہیں
رکھتے ،اسی مسلم پرسنل لاء کی حقیقت کو واضح کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند
نے ملک گیر سطح پر مسلم پرسنل لاء بیداری مہم شروع کی ہے جو قابل ستائش ہے ۔